سرگودھا ،ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی خواتین کو چیمبر کی افادیت بارے آگاہی مہم جاری

منگل 19 ستمبر 2023 15:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2023ء) سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر حمیرااظہر، تنزیلہ فیاض اور سائرہ ریحان نے سرگودھا،بھلوال،کوٹ مومن اور فاروقہ میں گھر گھر جا کرخواتین کو ویمن چیمبر کی افادیت بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر سائرہ ریحان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ خواتین کو آگاہ کریں کہ سرگودھا میں ویمن چیمبر کا مقصد کیا ہے تاکہ باصلاحیت کاروباری خواتین کو تلاش کرکے ان کو آگے لایا جا سکے جس سے عورتوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم ملے گااور ان کاکاروبار بڑھے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیمبر کے ساتھ منسلک ہونے سے سرکاری سطح پر چیمبر کے ذریعے ہی عورتوں کو سہولیات میسر ہوں گی۔ ڈاکٹر حمیرا اظہر نےکہا کہ ہم نے ہر سطح پر اپنی عورتوں کے لیے آواز اُٹھائی ہے کیونکہ ہماری دیہاتی عورتوں کے پاس موبائل کی سہولت میسر ہی نہیں ، ان کو بھی چیمبر ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔اس کے علاوہ عورتوں کو چیمبر کے نمبر دیے گئے ہیں جس سے وہ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے رابطہ کر سکتی ہیں۔سائرہ ریحان نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ویمن چیمبر ایک نمائشن کا انعقاد کر رہا ہے جس میں عورتیں اپنے کاروبار کی نمائش کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں