حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی 11 میونسپل کاروپوریشنوں کیلئے ماہانہ گرانٹ جاری کر دی

سرگودھا سمیت تمام میونسپل کاروپرشنوں کو 35 کروڑ روپے جاری

اتوار 19 اگست 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی 11 میونسپل کاروپوریشنوں کیلئے ماہانہ گرانٹ جاری کر دی، سرگودھا سمیت تمام میونسپل کاروپرشنوں کو 35 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی 11 یونین کونسلوں کیلئے 35کروڑ 5 لاکھ 78 ہزار 574 روپے کے فنڈز ماہ اگست کے جاری کر دیئے ہیں،میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ98 ہزار 241 روپے، میونسپل کارپوریشن بہاولپور 1 کروڑ 31 لاکھ 76 ہزار 167 روپے، میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان، 2 کروڑ39 لاکھ3ہزار916 روپے، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کیلئے 7کروڑ 9 لاکھ 35ہزار 167 روپے، میونسپل کارپوریشن گجرانوالہ2 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار750 روپے، میونسپل کارپوریشن گجرات 2 کروڑ 57 لاکھ 7 ہزار 583 روپے، میونسپل کارپوریشن ملتان 4 کروڑ 63 لاکھ 62 ہزار250 روپے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی 2 کروڑ49 لاکھ98 ہزار917 روپے ، میونسپل کارپوریشن مری 1 کروڑ 22 لاکھ 87 ہزار 500 ،میونسپل کارپوریشن ساہیوال 3 کروڑ 22 لاکھ 49 ہزار ،اور میونسپل کاپوریشن سیالکوٹ کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ17 ہزار 83 روپے کی گرانٹ جاری کر دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں