تھانہ کینٹ کو ماڈل تھانہ بنانے کے لیے اقدامات شروع

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:50

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی سرگودھا نے تھانہ کینٹ کو ماڈل تھانہ بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں ماڈل تھانوں کے قیام کیلئے ہدایت جاری کی ہے اس سلسلے میں سرگودھا سمیت صوبے بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ماڈل تھانوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ ایس ایس پی سرگودھا کی ذاتی کوششوں سے تمام تھانوں میں عوام کی سہولت کیلئے معاونین تعینات کردیے گئے ہیں جو عوام کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں