سرگودھا ،کمرشل پلازہ جات کی150 دوکانیںسیل ،متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کادوکانیںفوری ڈی سیل کرنے کا مطالبہ

اتوار 29 نومبر 2020 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سرگودھا شہر میں کمرشل پلازہ جات کی150 دوکانیںسیل ہونے کے دسویں روز متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے دوکانیں کو فوری ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کر دیا اور انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا کہ اگر معاملہ حل کر کے متاثرین کی داد رسی نہ کی گئی تو شہر ہی ضلع بھر میں احتجاج پر مجبور ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں تین کمرشل سرکاری پلازہ جات شاہین شاپنگ سنٹر بلاک 5،پنجاب پلازہ بلاک 2اور شیر دل مارکیٹ بلاک 3 کو میونسپل کارپوریشن سے بورڈ آف ریونیو کے احکامات پر 12سال قبل ضبطی رپٹ نمبر 330 مورخہ 11اکتوبر 2008 کی روزنامچہ کاروائی پر ضلعی انتظامیہ نے ضبط کر کے حکومت پنجاب کی تحویل میں دے دیا جس کے بعد محکمہ مال اور کارپوریشن کے درمیان کمرشل پلازوں کے حقوق کرایہ داری کی جنگ چلی آ رہی ہے جس کے باعث الاٹی دوکانداران کو نادہندہ قرار دے کر میٹروپولٹین کارپوریشن کے چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر اور ریگولیشن آفیسر میڈم زویا بلوچ تین پلازہ جات میں سے دو پلازہ جات شاہین شاپنگ سنٹر بلاک 5 اور شیر دل مارکیٹ بلاک 3 کی ڈیڑھ سو کے قریب دوکانات کو 20 نومبر کو سیل کر دیا جس کے دس یوم میں مزاکرت کے باوجود معاملہ حل نہ ہونے پرمتاثرہ دوکانوں امین بازار میں دھرنا دے کر بھر پور احتجاج کیا جس میں انجمن تاجران کے ناصر سہیگل،شیخ نعیم اسلم کپور،ندیم خاور،خواجہ احمد حنیف ،مرزامختار،شیخ آصف اقبال اور دیگر نے متاثرین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملہ کو فوری حل کیا جائے ورنہ شہر سمیت ضلع بھر میں شٹرڈاون احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

متاثرین کے رانا سجاد حیدر ،خواجہ قمر ،چوہدری محمد شفیع نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس یوم سے دوکانات کی بندش کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں انتظامیہ تاجروں کا معاشی قتل بند کرئے ہم قانون اور ضابطہ کے۔ مطابق کرایہ داری کو بحال رکھ کر تمام واجبات آسان اقساط کے ساتھ جمع کروانے کے لئے ہم وقت تیار ہیں اس لئے انتظامیہ سختی کی بجائے نرم گشی کا مظاہرہ کرئے اس موقع شرکائ نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں