موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ،چائے پتی بیچنے والا قتل

پیر 14 اکتوبر 2019 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) تحصیل شاہپور کے قصبہ جہان آباد میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چائے پتی بیچنے والا پٹھان حاجی گل جہان قتل ،نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گل جہان خان اپنے موٹر سائیکل پر سوار چائے پتی بیچنے جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُسے روکا اور فائرنگ کر دی،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولیس آفیسر شاہپور ڈی ایس پی خالد محمود پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرع کردی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں