سرگودھا،بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث دو صارفین کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرفراز اختر نے بجلی چوری کے بھاگٹانوالہ اور فیکٹری ایریا کے مقدمات میں ملوث دو صارفین کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔زرائع۔

(جاری ہے)

کے مطابق محکمہ فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فیکٹری ایریا کے صارف اقبال اور بھاگٹانوالہ کے آصف کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔

جن میں ملزمان پر الزام عائد کیا گیا کہ صارفین ہزاروں وولٹیج کی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گے۔ رنگے ہاتھوں قابو کیا تھا۔ان مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کیجیل بھیج دیا۔ان مقدمات کا گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان اقبال اور آصف پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں