آزادانہ ،غیر جانبدار اور شفاف انتخابات ا ولین ترجیح ہے،عبدالجبار

بدھ 18 جولائی 2018 18:16

سرگودھا۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) ریٹرننگ آفیسر این اے 91 عبدالجبار نے کہا ہے کہ آزادانہ، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات ان کی ا ولین ترجیح ہے ، پریذائیڈئنگ آفیسرز اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چارٹر اور قوانین کے مطابق ادا کریں، انتظامی افسران و سکیورٹی ادارے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی تمام مشکلات اور مسائل کیلئے الرٹ ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودہا کے ایم بی اے ہال میں این اے 91 ‘پی پی 76 او ر 79 کے پریذائیڈئنگ افسران سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر چوہدری امیرمحمد خان ‘ ریٹرننگ افسر پی پی 76 قذافی بن زائر اور پی پی 79 سیف اللہ بابر کے علاوہ الیکشن کمیشن کے افسران بھی موجود تھے، ریٹرننگ افسر این اے 91 نے کہا کہ پریذائیڈئنگ افسران انتخابی عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ان کے پاس تمام تراختیارات موجود ہیں جبکہ سول وفوجی سکیورٹی بھی ان کے ساتھ ہے، وہ الیکشن کمیشن کے قوانین کو من وعن اپنے پولنگ اسٹیشن میں نافذ کریں اور کسی بھی اثر و رسوخ اور دھونس دھاندلی کو واقع نہ ہونے دیں ، انہوں نے کہا کہ افسران فارم 45 تا 47 محتاط انداز میں پرکریں اپنے اینڈ رائیڈ فون کو الرٹ رکھیں نتائج ان کی اصل ذمہ داری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں