سرگودھا، حکومت کا عام انتخابات والے دن 25 جولائی کو موبائل فون سروس کو معطل کرنے کے بارے میں مشاورت شروع

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ملک میں جاری کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے عام انتخابات والے دن 25 جولائی کو موبائل فون سروس کو معطل کرنے کے بارے میں مشاورت شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے الیکشن والے دن موبائل فون سروس بند کرنے کے فیصلے پر غور شروع کردیا ہے تاکہ اس روز امن و امان کی صورتحال اور پر امن پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے تاہم دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وزارت داخلہ تمام اداروں سے مشاورت کے بعد کریگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں