سرگودھا، شناختی کارڈز پرگھوسٹ بھرتیوں کے ذریعے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کے انکشاف پر کریک ڈائون کا آغاز

جبکہ سرکاری ملازمین کیلئے سمارٹ آئی ڈی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع

بدھ 16 جنوری 2019 23:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) خفیہ اکائونٹس کے بعد شناختی کارڈز پرگھوسٹ بھرتیوں کے ذریعے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کے انکشاف پر کریک ڈائون کا آغاز ،جبکہ سرکاری ملازمین کیلئے سمارٹ آئی ڈی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق مختلف لوگوں کے شناختی کارڈز استعمال کر کے خفیہ اکائونٹس کھلوا نے کے بعد اب فرضی بھرتیاں کر کے گھوسٹ ملازمین کے نام پر بھاری تنخواہیں ہڑپ کئے جانے کا انکشاف ہواہے ، جس پر حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کے ملازمین کیلئے سمارٹ آئی ڈی کارڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کیا جا سکے ، صوبائی حکومت کوموصول سورس رپورٹ میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا، میونسپل کمیٹیز بھلوال، ساہی وال اور ٹی ایچ کیو ساہی وال میں تعینات 124گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ان کے نام پر متعلقہ افسران ماہانہ لاکھوں روپے سرکاری خزانے سے نکلوا رہے ہیں،جبکہ مزید چھان بین جاری ہے جس پر گزشتہ روز سیکرٹری ریگولیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو کہا گیا ہے کہ وہ ضلعی محکموں اور بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین کے نام پر تنخواہیں وصول کرنیوالوں کے خلاف نہ صرف کاروائی کریں بلکہ ان سے ریکوری کو بھی یقینی بنائیں ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں