سرگودھا ،محرم الحرام کے دوران امن امان کیلئے محکمہ داخلہ نے 53 علما کرام اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی

a 22 مذہبی قائدین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری

منگل 20 اگست 2019 20:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2019ء) محرم الحرام کے دوران امن امان قائم رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ نے ضلع سرگودھا میں 53 علما کرام اور ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی جبکہ 22 مذہبی قائدین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد مقامی پولیس نے مراسلہ بھی جاری کردیا۔ جن علما کرام اور ذاکرین کے ضلع سرگودھا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا محمد احمد لودھیانوی، علامہ ساجد میر ، علامہ ساجد حسین رضوی سمیت دیگر علما کرام شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جن علما کرام کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا عبدالحفیظ ، مولانا منظور احمد ، مولانا شمشاد احمد سلفی ،مولانا سید ابن حسن شیرازی ، ، مولانا سید محمد تقی ، مولانا گلفام ہاشمی ، مولانااحمد علی حیدری ، مولانا سخاوت حسین ، مولانا منظور حسین جاوادی ، ذکی حسین شاہ ، مولانا محمد حسین سبزواری ، علامہ ساجد علی نقی ، سید احمد علی موسوی ، صفدر عباس قمی ، مولانا امین شہیدی ، علامہ افتخار حسین نقوی ، مولاناعبدالخلیق اسدی ، راجہ ناصر عباس ، ذاکر جعفر جتوئی ، مولانا مھمد حنیف قریشی ، مولانا عبدالتواب صدیقی ، مولانا ابوبکر چشتی ، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ، مولانا خادم حسین رضوی ، مولانا جعفر قریشی ،مولانا ثاقب رضا جلالی ، مولانا غفران محمود سیالوی ، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا شاہ نواز فاروقی ، مولانا اللہ واسایہ ، قاضی مطیع اللہ ، مولانا خادم حسین ڈھلوں ، مولانا عبدالغفور ، مولاناعبدالحمید خالد ، مولانا زاہدالراشدی ، مولانا عبدالحمید ووٹو ، مولانا کلیم اللہ ملتانی ، مولانا معصود الرحمن عثمانی ، مولانا احمد شعیب خان ، مولانا عالم طارق ایم پی اے ، مولانا مسرور نواز جھنگوی ، مولانا ،مولانا معاویہ اعظم طارق ،مولانا عبدالخالق رحمانی ، مولاناعبدالرحمن ، مولانا عبدالصمد سندھی ، مولانا محمد رب نواز حنفی ، مولانا ضیا اللہ شاہ ، ثنا اللہ حیدری ، مولانا اورنگزیب فاروقی ، مولانا عصمت اللہ ثاقب ، مولانا خضر حیات بخاری ، مولانا عبدالغفور تونسوی ، کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کے زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں مولانا عبداللہ رحمانی ، مولانا عبدالرحیم ، مولانا غلام یسین معاویہ ، مولانا ذیشان حیدر ، مولانا کلیم اللہ ربانی ، مولانا اسامہ رضوان ، مولانا عبدالرحمن ، مولانا اصغر ندیم ، حافظ عبداؤف ، قاری لیاقت علی قاسمی ، مولانا محمد اکرم عثمانی ، مولانا محمد یوسف رضوی ٹوکہ ، مولانا محمد صدیق ،مولانا محمد عامر اسلم شاہ ، سید وقار حیدر شاہ ،مولانا فیاض الحسین ، مولانا محمد سبطین نقوی ، ذاکر سید عاطف حسین ، راجہ امجد حسین ، سید مظہر حسین شیرازی ، ذاکر جعفر تیار ، مولانا نظر احمد قطبی کے نام شامل ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں