وزیر اعظم کا میانوالی پیکج، متعلقہ محکموں کی کمشنرسرگودھا کو بریفنگ

بدھ 8 جولائی 2020 17:45

سرگودھا ۔08جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) وزیر اعظم پاکستان کے ضلع میانوالی کیلئے سپیشل پیکج کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ایس ای ہائی ویز ‘ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ او رڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل سمیت تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ میانوالی میں محکمہ تعلیم کے تین ارب 91کروڑ 40روپے تخمینہ کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔محکمہ صحت کی مختلف سکیموں پر پندرہ ارب 70 کروڑ روپے ‘ کھیت سے منڈی تک محکمہ روڈ کی مختلف سکیموں پر 18 ارب 40کروڑ روپے ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی فراہمی ونکاسی آب ‘ بی سی سی سلیب کی مختلف سکیموں پر چار ارب 2کروڑ روپے ‘ محکمہ ا نہار کی سات مختلف سکیموں پر 12 ارب 20کروڑ روپے ‘ فیسکو کی مختلف علاقوں کو بجلی فراہمی کی سکیموں پر 47کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ محکمہ سپورٹس کی 32کروڑ تخمینہ کی دوسکیموں پر کام جاری ہے ۔ اجلاس میں مالی سال 2019-20میں جاری کر دہ فنڈز اور اب تک ان سکیموںپر کام کی رفتار کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے جاری فنڈز کا شفاف استعمال او رمنصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے منصوبوں کے پائیداری کیلئے تھرڈپارٹی آڈٹ کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے ان سکیموں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں