سرگودھا ،ضلع بھر کے پیٹرول پمپ مالکان کو پیمانے درست کرنے کے احکامات جاری

منگل 29 ستمبر 2020 20:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) شہر سمیت ضلع بھر کے پیٹرول پمپ مالکان کو پیمانے درست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، حساس ادارے کی طرف سے اوگرا کی رپورٹ پر مختلف پیٹرول پمپوں پر چیکنگ کے دوران اس امر کی تصدیق ہوئی کہ محکمہ لیبر کی مبینہ ملی بھگت سے اکثر پیٹرول پمپس پر کم پیمائش کے ساتھ پیٹرول کی فروخت جا ری ہے، کچھ ماہ قبل حکومت کی طرف سے کریک ڈاؤن کے احکامات کے بعدابتدائی طور پر چند ایک کو جرمانے کئے گئے،مگر بعدازاں کاروائی نادیدہ قوتوں کی مداخلت پر روک لی گئی،پمپ مالکان کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود یہ سلسلہ بدستور جاری ہے جس پر کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کو کاروائی کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اگر کوئی بے ضابطگی پائی گئی تو جرمانوں کی بجائے ذمہ داروں کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں