سپریم کو ر ٹ سے نیب تک حملے ن لیگ کی سیاسی تاریخ کا بد نماحصہ ہے، منصورحیات لک

جمعہ 29 جنوری 2021 14:07

سلانوا لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2021ء) ممبر سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی پی ٹی آئی مہر منصورحیات لک نے کہا ہے کہ ن لیگ قبضہ مافیا کی سرپرستی معزز ججوں اور اداروں کے خلاف گھٹیاں زبان والزامات کے ذریعے جمہور یت کی کونسی خد مت کر ر ہی ہے ، سپریم کو ر ٹ سے نیب تک حملے ن لیگ کی سیاسی تاریخ کا بد نماحصہ ہے لیکن اب عوامی شعوربے دار ہو چکا ہے،  کرپٹ اور ذہنی بیما ر لیگی قیا د ت کی سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگا ہ پر پی ٹی آئی عہدیداران کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن کی قیادت میں سینٹ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھرپورکامیابی حاصل کر ے گی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں