سرگودھا کے نواح میں نوجوان کو فائرنگ کر کے مقتول کی نعش ویرانے میں پھینک دی گئی‘ملزم گرفتار

اتوار 13 جون 2021 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سرگودھا کے نواح میں نوجوان کو فائرنگ کر کے مقتول کی نعش ویرانے میں پھینک دی گئی جس پردرج مقدمہ میں پولیس نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار اور مقتول کا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بھلوال سٹی میں چک6جنوبی کے محمد اسلم کے نوجوان بیٹے محمد شہباز کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا اور ملزمان مقتول کی نعش کوٹ مومن روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوذوالفقاراحمد نے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او کو فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئیملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ جس پر تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم محمد صدیق کو گرفتار کرلیا جو واردات کے بعد روپوش ہو کر افغانستان اور صوبہ خیبر پختواہ میں رہائش پذیر رہا جس کوگرفتارکر کے پولیس نے اس کے قبضہ سے مقتول کا موبائل فون اور آلہ قتل پسٹل30بور برآمدکرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں