سرگودھا میں 25سالہ دوشیزہ نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اتوار 13 جون 2021 15:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سرگودھا میں 25سالہ دوشیزہ نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جسے آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ محلہ چھنی پل کی 25سالہ دوشیزہ(الف) نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے سپرد کر دی۔جسے اس کے آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں