سرگودھا ‘ ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو جاںبحق

اتوار 22 مئی 2022 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کے مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو جاںبحق اور دیگر دو ساتھی ہو گے فرار ہو گے پولیس نے مقتول ڈاکو کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں بھاری مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا توتین پل نہر پر پولیس کے آمنا سامنا پر ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ کر دی اور جوابی کاروائی پر ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے نہر کنارے چھپ گئے جہاں مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو قیصر عباس عرف انو کو پولیس نے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو فیصل آباد ،گجرات، منڈی بہاوالدین اور سرگودھا پولیس کو قتل،ڈکیتی،راہزنی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا جس کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے قبضہ سے جائے وقوعہ پر مال مسروقہ اور پسٹل 30 بور برآمد ہوا اور اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے جن کی تلاش میں پولیس تھانہ جھال چکیاں مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں