امن وامان اورانصاف کی فراہمی اولین تر جیحی ہو گی،عمران محمود

پولیس کے ایسے شیر دل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اورجرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں، ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا

پیر 23 مئی 2022 17:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سرگودھا میں تعینات ریجنل پولیس آفیسر سرگودھاعمران محمود نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان اورانصاف کی فراہمی اولین تر جیحی ہو گی۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھاعمران محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔جن کی آر پی او آفس سرگودھاآمد پر انہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اس موقع پر آر پی او نے شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پولیس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کے ایسے شیر دل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اورجرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی روشن مثال قائم کی. قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دینے والے بینظیر فرزند ہمارے محسن ہیں ۔

(جاری ہے)

ان شہیدوں کا مقدس لہو پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں اور افسران کے دلوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ کے عزم کوزندہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال کر کام شروع کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے انصاف کی فراہمی کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔آر پی او عمران محمود نے تمام برانچز کے انچار جز سے اپنی تعارفی میٹنگ اور برانچز کے وزٹ پر ماتحت عملے کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی شکایات کے ازالہ کے لیے تمام مکنہ اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ پولیس افسران جرائم کے خاتمہ کیلئے موثر حکمت عملی وضح کر یں۔لوگوں کے جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں