سرگودھا،مختلف حادثات و واقعات میں ایک نوجوان قتل اور دو افراد جاںبحق ، 8 افراد زخمی ہو گئے

جمعرات 30 مارچ 2023 17:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) مختلف حادثات و واقعات میں ایک نوجوان قتل اور دو افراد جاںبحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بہل کے چک 80 ایم ایل میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ میں ایک نوجوان قتل اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بھکر سے جھنگ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا۔اور چشمہ روڈ پر میانوالی سے ڈیرہ اسماعیل جانے والی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ آصف موقع پر جانبحق ہو گیا۔اسی طرح سرگودھا میانوالی روڈ پر نور پور تھل موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر میں ڈرائیور محمد اکرم،محمد فاروق،احمد اور محمد افضل شدید زخمی ہو گے۔جبکہ قائد آباد کے محلہ میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے راہگیر ریاض،دوکاندار یوسف اور سلیمان شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل مقتول اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔پولیس شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں