سرگودھا پولیس کی کارروائی ،11 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 19:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں اورجواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بھلوال صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آصف کو گرفتار کرکے 2 کلو 485 گرام چرس اور515گرام افیون برآمد کرلی۔

تھانہ سٹی پولیس نے جوا کھیلتے7 جواریوں کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تھانہ میلہ پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محن کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے رضوان کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور برآمدکرلی۔تھانہ ساہیوال پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ارسلان کوگرفتار کرکے غیر قانونی پسٹل30بور برآمدکرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورجوا کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات کی توقع ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں