گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار بوائز سرگودھامیں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

اتوار 12 مئی 2024 19:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بوائزپی اے ایف روڈ سرگودھا میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر فضل الماری مرزا فضل الرحمن نے کی جبکہ ڈائریکٹر ٹیوٹا سرگودھا /خوشاب ڈسٹرکٹ زکریا عمر پراچہ اورپرنسپل کالج انجینئر افتخار احمد نے بطور ِمہمان ِخصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے پانچ ٹیکنالوجیز کے سالانہ امتحانات میں اول اور دوئم پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ نعت خوانی، موسیقی اور تقریری مقابلے میں اول اور دوئم آنے والے طلبا کو کتابوں کا تخفہ پیش کیا گیا۔ اسی طرح کھیلوں میں کرکٹ، رسہ کشی، فٹبال، بیڈ منٹن کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں بھی ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں تدریسی اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کو سراہا اور کالج انتظامیہ کو خراج ِتحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج انجینئر افتخار احمد نے بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی اور تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں