سرگودھا کے ینگ ڈاکٹرزکا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

بدھ 22 مئی 2024 12:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سرگودھا کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کے سامنے مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز پنجاب کی کال پر ڈی ایچ کیو(فیصل مسعود) ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر بن سعید کی قیادت میں او پی ڈی کے سامنے مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی ریگولرائزیشن،ٹرینی ڈاکٹروں کو منجمد تنخواہوں کی ادائیگی،2003 کی پالیسی کے مطابق ہاؤس آفیسرز کی تقرری،سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی،کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی بازیابی۔

آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں 100 فیصداضافہ اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے جائزہ مطالبات کو فل الفور پورا کیا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں