سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

بدھ 22 مئی 2024 16:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سرگودھا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور قاتل مقتول کی نعش قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اورجائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ علی پور سیداں میں آتشیں اسحلہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان محمد عدنان کو قتل کر دیا اور قاتل مقتول کی نعش قبرستان پیر ملامہ میں پھینک کر فرار ہو گے پولیس نے مقتول کی نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں