سرگودھا، بے رحم ورثا نے 2 روز کے ننھے بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر کوڑے میں پھینک دیا

جمعہ 8 اگست 2025 20:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)سرگودھا میں 2 روز کے نوزائیدہ کو شاپنگ بیگ میں بند کرکے کوڑے میں پھینک دیا گیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے 2 روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر بچے کو بازیاب کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں