سرگودھا میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 5 جنوری 2022 12:21

سرگودھا میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
سرگودھا۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2022ء) :سرگودھا اور گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ بارش فصلوں کیلئے انتہائی کار آمد ثابت ہوگی کیونکہ کافی عرصہ سے بارشیں نہ ہونے سے زمین پیاسی تھی اب بارشیں ہونے سے جہاں زمین سیراب ہوگی وہاں پر مختلف بیماریوں سے بھی نجات حاصل ہوگی۔ بارش اور ٹھنڈی ہواکی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے سردی میں اضافے کیساتھ ہی انڈے،مچھلی اور دیگر اشیاء کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں