سرگودھا شہر اور گردونواح میں گرمی کی شد ت میں اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا

بدھ 27 اپریل 2022 12:02

سرگودھا شہر اور گردونواح میں گرمی کی شد ت میں اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) گزشتہ دو روز سے سرگودھا شہر اور گردونواح میں گرمی کی شددت میں اضافہ ہوا ہے۔ سرگودھا کا درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا ہے اور عید الفطر تک اس میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا ضلع میں آئندہ ایک دو روز میں 45سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ عید کے روز بھی سرگودھا میں گرمی بڑھنے کی نوید سنا دی گئی ہے گرمی کی شدت کی وجہ سے بازاروں میں دوپہر کے اوقات میں عید کی آمد کے باوجود ہو کا عالم ہونے لگا ہے تاہم افطاری کے اوقات میں بھی سڑکیں اور بازار سنسان نظر آتے ہیں البتہ افطاری کے بعد بازاروں میں خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں