پنجاب کے مختلف شہروں میں 31 مارچ تک بارش کی پیشگوئی، حکومت نےمحکمہ بلدیات سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

منگل 28 مارچ 2023 17:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات نے 31مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نےمحکمہ بلدیات سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بارشوں سے موسم یکسر تبدیل ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ31مارچ تک بارشوں کے باعث اگلے عشرے میں بھی موسم قدرے بہتر رہے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں