سرگودھا ، بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

بدھ 19 جولائی 2023 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2023ء) سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ چند روز سے حبس اور گرمی کے باعث لوگوں کا برا حال تھا تاہم بُدھ کے روز بادلوں اور بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا اور گردونواح میں گرمی اور حبس کی وجہ سے لوگوں کا برا حال تھا جبکہ بارش سے موسم خوشگوار ہونے سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے 22جولائی2023ء تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں