الیکشن کمیشن نے شانگلہ پی کی23پر پولنگ کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے،شوکت یوسف زئی

اگر دوبارہ خواتین ووٹروں کی ٹرن آوٹ کم رہا تو پھر اس کا زمہ دار کون ہوگا کیا پھر ہم قصور وار ہونگے،گفتگو

پیر 10 ستمبر 2018 20:49

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنماء اور شانگلہ کے صوبائی حلقے پی کے 23کے امید وار شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شانگلہ ری پولنگ میں خواتین کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیں اگر دوبارہ خواتین ووٹروں کی ٹرن اوٹ کم رہا تو پھر اس کا زمہ دار کون ہوگا کیا پھر ہم قصور وار ہونگے ۔ شانگلہ کے عوام نے اپنے میڈیٹ کی توہین پر نالا ہے ،25 جولائی کے عام انتخابات میں شانگلہ کے عوام نے جو ووٹ دیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

ری پولنگ انتخابات میں شانگلہ کے عوام نے دوبارہ جو اعتماد کیا ان پر ان کے مشکور ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ووٹ پار شانگلہ ، اور شانگلہ کے ترقی کیلئے یکجہتہ ہونا تاریخی اقدام ہیں- ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی کے 23شانگلہ ون کے امیدوار شوکت یوسف زئی نے پیر کے روز حلقے کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے کے موقعے پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے خواتین کی بھر پور تعداد میںووٹ ڈالنا شانگلہ کی تاریخ میںپہلی مرتبہ ہیں۔ شانگلہ میں سیاسی شعور اجا گر ہو چکا ہے اس شانگلہ کے عوام اب ترقی کے خاطر اپنی سیاسی پارٹیوں سے ہٹ کر تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہیں جو جمہوری نظام کیلئے نیک شگون اور فتح ہیں۔ 25جولائی عام انتخابات کے بعد خواتین ووٹروں کی کم ٹرن اوٹ کے اڑ پر شانگلہ کو نقصان پہنچانے والوں سے عوام اب ووٹ کے زریعے بدلہ لیں گے۔ انھوں نے حلقے کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور کارکنوں کو پُر امن رہنے اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے ایجنڈوں پر زور دیتے رہیں۔ ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں