آئی جی خیبر پختونخواہ ہماری غربت،بیروزگاری کو مد نظر رکھ کر انسانی حقوق کی بنیاد پر ہمیں بحال کریں ،برطرف پولیس ملازمین کا مطالبہ

جمعرات 12 فروری 2015 20:31

الپوری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) شانگلہ محکمہ پولیس کے حال ہی ہیں بھرتی ہونے والے سپیشل پولیس فورس کے نوجوانوں نے کہا ہے کہ سابقہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ خا لد نسیم نے ہمیں 22جنوری کو بھرتی کیا تھا اور پولیس لائین الپوری میں ہم نے 23 جنوری کو چارج سنبھالا تھا اور موجودہ ڈی پی او شانگلہ نے ہمیں برطرف کیا ہم نے پولیس لاین الپوری میں 20دن تک فرایض سر انجام دئیے ہم انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی ڈی ائی جی مالا کنڈ آزاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ فیصل شہزاد سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری غربت،بیروزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی بنیاد پر ہمیں بحال کریں اور ہمارے خاندانوں کو فاقوں سے بچائے سابقہ ڈی پی او شانگلہ خالد نسیم نے ہم سے کوئی رشوت نہیں لی اور اس پر الزام بلا جواز ہے ان خیا لات کا اظہار جمعرات کے روز یہاں الپوری میں محکمہ پولیس شانگلہ کے برطرف ہونے والے سپیشل فورس کے اہلکاروں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے سلیکشن کے بعد با قا عدہ جاب کی اور ہمیں محکمہ پولیس کی طرف سے وردی،سروس کارڈز بھی ملیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شانگلہ سے منتخب رکن اسمبلی محمد رشاد خان نے ہمیں یہ تحفہ دیا کہ ہمیں نوکریوں سے محروم کیا کیونکہ ہم نے ان کو ووٹ دیا تھا ہماری نوکریوں پر سیاست نہ کیا جائے نوجوانوں نے کہا کہ ہم نے 20 دن تک محکمے میں کام کیا اور ہمیں 20دن بعد فارغ کرنا انتہائی افسوس ناک فعل ہے ہم نے سخت غربت کے باوجود تعلیم حاصل کی ہے اور ہم میں سے کوئی بھی میٹرک سے کم تعلیم یا فتہ نہیں ہم اور ہمارا خاندان فکر مند ہے کہ ہما را مستقبل کیا ہوگا؟اور ہمیں نوکریوں سے نکال کر کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحا فی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ 22 جنوری کو جو ارڈرز ہوئے تھے اس میں کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی پیسے لئے گئے تھیں 22جنوری کے سپیشل پولیس فورس میں جو بھرتیاں ہوئی اس وقت کے ڈی پی او خالد نسیم نے ہم سے کوئی بھی پیسے نہیں لئے اس حوالے سے اس پر الزام بے بنیاد ہے انہوں نے استدعا کی کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی ڈی ائی جی مالا کنڈ آزاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ فیصل شہزاد ہما رے ساتھ انصا ف کریں اور ہماری غربت، بیروزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی بنیاد پر ہمیں بحال کریں اور ہمارے خاندانوں کو فاقوں سے بچائے تو ہمیشہ دعا گو رہینگے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں