شانگلہ میں دو ہفتوں کے وقفے کے بعد بارش شروع ،موسم سرد ہوگیا

منگل 24 مارچ 2015 20:46

الپوری ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) شانگلہ میں دو ہفتوں کے وقفے کے بعد بارش شروع ،موسم سرد ہوگیا ہے ،الپوری، لیلونئی اور گرد ونواح میں ہلکی بارش اور بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری جاری ہے تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور گرد و نواح میں دو ہفتے کے وقفے کے بعد منگل کے صبح سے شروع ہونے والی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے دور دراز بالائی پہاڑی سلسلوں چانگاسر ، سپن سر، میاں دم سر، شلخو سرپر ہیکی برف باری ہو رہی ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں