سکول کھلنے سے قبل تعلیمی اداروں کے مالکان ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،بشام اورنگزیب

حکومت خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے وضع کر دہ تمام ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے،ایس ڈی ای او شانگلہ

پیر 7 ستمبر 2020 20:46

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) شا نگلہ محکمہ تعلیم کے ایس ڈی ای او پرائمری بشام اورنگزیب نے کہا ہے کہ سکول کھلنے سے پہلے سکول سربراہان سکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے اور حکومت خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم کی جانب سے وضع کر دہ تمام ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول بوٹیال میں پرائمری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اجلاس سے اے ایس ڈی ای او ریاض احمد نے بھی خطاب کیا۔ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہمارے بچوں کا بنیادی حق اور حکومت اور ملازمین کا فرض ہے مگر ایسا طریقہ کار اپنایا جائے کہ بچے اور اساتذہ کرونا کی وباء سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ہمارے ملک کی کرونا بارے حکمت عملی کو سراہ رہے ہیں اسکی اصل وجہ حکومت کی صحیح حکمت عملی اور عوام کی احتیاط و تعاون اور اللہ کی مہربانی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکولوں کا کھلنا انتہائی خوش ائند ہے تاہم اب ہماری ذمہ داریاں اور احتیاتی لائحہ عمل کی اہمیت دوگنی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کو تعلیمیافتہ بنا رہی ہے اسلئے ہمیں یہاں سب سے پہلے بچوں کو اس بیماری اور احتیاطی تدابیر بارے اگاہی دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کا خیال اور اس مہلک بیماری کی دوبارہ پھیلاوکی روک تھام بارے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کر نی چاہئے۔ اس موقع پر اے ایس ڈی ای او ریاض احمد نے کرونا SOP's بارے سکول سربرایان کو تفصیلی بتایا اور ان پر عمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے طریقے بتائے۔ اس موقع پر اساتذہ نے بھی SOP's پر عمل درامد کی مکمل یقین دہانی کرائی اور بعض نکات پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں