شانگلہ، ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کا ڈاکٹرسجاد کاتبادلہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 28 اگست 2021 22:24

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2021ء) شانگلہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری سے منیجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرمحمد سجاداوپل کے تبادلے کیخلاف ینگ ڈاکٹر یک جاں ،ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کا ڈاکٹرسجاد کاتبادلہ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر الپوری میں پہلے ہی سے ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے ایسے وقت میں بہترین صلاحیت رکھنے والے منیجمنٹ کیڈرکے ڈاکٹر سجاد کا تبادلہ غیرمناسب ہے۔

تبادلے سے ہسپتال شدید متاثر ہوگا نظرثانی کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری شانگلہ کابینہ اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر محمد سجاداوپل کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پورن الوچ میں ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ تبادلے پر بحث ہوئی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیشہ کی طرح ضلعی کے بڑے ہسپتال کے ساتھ نا انصافی اور سوتیلی ماہ کی سلوک برداشت نہیں کیا جائیگا، کیونکہ ڈاکٹر محمدسجاد کی یہاں بہت سی خدمات ہیں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری شانگلہ میں 3 ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ کی آسامی خالی ہیںاور یہاں پر ڈاکٹر محمدسجاد اوپل کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کہ مینجمنٹ کیڈر سے یہی ایک ڈاکٹر ہمارے پاس موجود ہے جو منیجمنٹ میں بھرپور اور بہترین صلاحیت رکھتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اس فورم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹرمحمد سجاد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری سے دیگر ہسپتال کے تبادلے کو فوری منسوخ کرکے انھیں فوری واپس کرکے اپنے پوزیشن پر بحال کیا جائے۔

۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں