ّشانگلہ میں چارکول مسئلہ پھرسر اٹھانے لگا ،سپلائی میں مبینہ تاخیرپرملازمین سراپا احتجاج

ٹھنڈشروع ہوچکی جبکہ سپلائی 17روز گزرنے کے بعد بھی چارکول فراہم نہ کرنا انتظامیہ کی ناکامی ظاہرکرتی ہے 23نومبرتک سپلائی شروع نہ ہوئی تو الپوری میںڈپٹی کمشنردفترکے سامنے سرکاری ملازمین دھرنا دے گی۔چارکول فائر ووڈکی مراعت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ضم کیجائے تاکہ ہرسال اس عذاب سے چھٹکارا ملے، سرکاری ملازمین کے تنظیموں کے عہدیداران کی ہنگامی پریس کانفرنس

منگل 16 نومبر 2021 23:33

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) شانگلہ میں چارکول مسئلہ پھرسر اٹھانے لگا ،سپلائی میں مبینہ تاخیرپرملازمین سراپا احتجاج بن گئے،ٹھنڈشروع ہوچکی ہے جبکہ سپلائی 17روز گزرنے کے بعد بھی چارکول فراہم نہ کرنا انتظامیہ کی ناکامی ظاہرکرتی ہے ۔23نومبرتک سپلائی شروع نہ ہوئی تو الپوری میںڈپٹی کمشنردفترکے سامنے سرکاری ملازمین دھرنا دے گی۔

چارکول فائر ووڈکی مراعت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ضم کیجائے تاکہ ہرسال اس عذاب سے چھٹکارا ملے۔ان خیالات کا اظہارمختلف سرکاری ملازمین کے تنظیموں کے صدور ،چیئرمینز،جنرل سیکرٹریز و دیگر نے منگل کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔پریس کانفرنس میں صدر ایپکاشانگلہ خضرحیات،چیئرمین ایپکا میں محمد اقبال ،صدر کوارڈینیشن کونسل محمد اسماعیل،جنرل سیکرٹری پیرامیڈکس عرفان اللہ خان آزاد،وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹرصلاح الدین ایوبی،صدرکلاس فور ڈی ایچ کیو ملک شوکت علی،صدر کلاس فور شمس الرحمن،جنرل سیکرٹری لیاقت علی ،جہان واحد،شاہدعلی،علی زمان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سرکاری ملازمین کے یہ عہدیدار انتظامیہ سے سخت نالا نظر آئے اور 17دن گزرنے کے باوجود چارکول کی سپلائی نہ ہونے پر انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مبینہ تاخیر انتظامیہ کی ناکامی ہے کیونکہ چارکول طریقہ کار کے مطابق یکم نومبرسے سپلائی شروع ہونی چاہئے تھی کیونکہ شانگلہ جیسے بالائی علاقوں میں سردی اکتوبر سے شروع ہوجاتی ہے ۔ان رہنمائوں نے واضح کیا کہ 23نومبر تک سپلائی یقینی نہ بنائی گئی تو مجبوراً تمام ملازمین کو ڈی سی آفس کے سامنے جمع کرکے دھرنا کرینگے۔

پیرامیڈکس کے جنرل سیکرٹری عرفان اللہ آزاد نے واضح کیا کہ ملازمین کی بے چینی اور موجودہ صورتحال میزل کمپین پر نظرانداز ہوسکتا ہے انتظامیہ احتیاط سے کام لیں۔کلاس فور ڈی ایچ کیا کے صدر ملک شوکت علی نے کہا کہ انتظامیہ صرف ملازمین کی چارکول کے پیچھے پڑے ہیں جبکہ باقی معاملات کا اللہ ہی حافظ۔صحافیوں کے ایک سوال پرخضرحیات و دیگر نے واضح کیا کہ ہرسال چارکول ،فائرووڈ کی فنڈ ٹینڈر پر پھر سپلائی میں شدید مشکلات کاسامنا ہوتا ہے لہٰذا صوبائی حکومت چارکول فائرووڈ کے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی سہولت تنخواہ میں دیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ مزید تاخیر ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک اور بد نیتی تصور کیا جائے گا اگر 23نومبر تک سپلائی شروع نہ ہوئی۔ملازمین اپنے حکومت کے دئے گئے مراعت اور جائز حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپنا جائز حق لے کر رہینگی

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں