شا نگلہ قتل کے مقد مے میںملوث ایک ملزم کوعمر قید کی سزا

بدھ 22 دسمبر 2021 23:22

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2021ء) شا نگلہ قتل کے مقد مے میںملوث ایک ملزم کوعمر قید کی سزاسنا دی ،پولیس سٹیشن مارتونگ کے حدود میں گزشتہ سال ملزم رحمت مالک پرر وقیہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔ضلع شانگلہ کے عدالت ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج عامر نذیر بھٹی نے قتل کے مقدمے میں ایک ملزم رحمت مالک کو عمر قید کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مارتونگ کے گائوںپیشلوڑ کے رہائیشی رحمت مالک پر اپنے بیوی مسماة روقیہ بی بی کو قتل کرنے کا الزام تھا جس پر مقدمہ علت نمبر159مو رخہ 22/06/2020زیر دفعات 302 ت پ پولیس سٹیشن مارتونگ درج کیا گیاتھا، جسکی سماعت عدالت ضلع قاضی شانگلہ نے قلیل مدت میں مکمل کی اور آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اہلیان علاقہ نے عدالت کے اس فیصلہ کو سراہتے ہوئے قلیل مدت میں مقدمہ کے فیصلے کو خوش ائیند قرار دیا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں