فیروزوالا میں خواتین نے جعلی پیر کو مرغا بنا کر جوتیوں سے درگت بنا ڈالی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 مئی 2017 19:46

فیروزوالا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی2017ء) فیروزوالا میں خواتین نے جعلی پیر کو مرغا بنا کر جوتیوں سے درگت بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیروزوالا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

دم کے بہانے خواتین سے کو حراساں کرنے والا جعلی پیر کچھ خواتین کے ہتھے چڑھ گیا۔ خواتین نے جعلی پیر کو مرغا بنا کر جوتوں سے اس کی خوب درگت بنائی۔ جعلی پیر کی جوتوں سے پٹائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے جعلی پیر کیخلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں