فیروز والا ‘یو سی اکتیس میں مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں تصادم ‘8افراد زخمی

جمعرات 19 نومبر 2015 11:34

فیروز والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) فیروز والا میں یو سی اکتیس فیض پور پولنگ سٹیشن میں مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے‘ ایک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران فیروز والا میں یونین کونسل اکتیس فیض پور کے پولنگ سٹیشن میں مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار کے حامی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور للکارتے ہوئے ایک دوسرے پر پل پڑے۔ لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں