جنڈیالہ شیر خاں حافظ آباد روڑ پر توڑی والی ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھا نوجوان گر کر جاں بحق

منگل 22 اکتوبر 2019 13:29

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جنڈیالہ شیر خاں حافظ آباد روڑ پر توڑی والی ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھا نوجوان گر کرجاں بحق‘ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت فیظان ولداشفاق 18 سال، نوشہرہ ورکاں سے ہوئی ہیاطلاع کے مطابق نوجوان توڑی والی ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھا تھا کہ نیند آنے کیوجہ سے گر کر ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں کے نیچے آ کر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا- ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی-

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں