پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سٹوڈنٹ سکول کونسل کے الیکشن ۔ کامیاب امیدوار اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 16 مئی 2024 17:12

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر  شیخوپورہ سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کروائے گئے محکمہ ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ایجوکیشن کو شفاف الیکشن کروانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع شیخوپورہ کے علاقوں  جنڈیالہ شیر خان۔

جبھراں منڈی۔کالوکے۔اجنیانوالہ۔فاروق اباد،کوٹ سوہندا۔بھکھی ۔ورن۔مدار۔ہردیو۔ملیاں کلاں سمیت ضلع شیخوپورہ کے 381 مڈل اور ہائی سکولوں میں صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر الیکشن ہوئے ۔ ضلع بھر میں 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے امیدواران کے نام سے بیلٹ پیپرز پرنٹ کروائے گئے تھے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران سمیت دیگر پولنگ عملہ اور پولنگ ایجنٹ تعینات کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد جمیل نے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی احمد سیان کا کہنا تھا کہ ششم سے دسویں جماعت کے طلباء طالبات اپنا ووٹ اپنے پسندیدہ امیدوار کو کاسٹ کرکے اپنی قیادت کو منتخب کر رہے ہیں جسکا مقصد اساتذہ و طلباء کے درمیان داخلوں سمیعت دیگر مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ممکن بنانا ہے اور الیکشن کے عمل سے آنے والی نسلوں میں جمہوریت کو فروغ ملے گا ۔ اسٹوڈنٹ سکول کونسل الیکشن میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرکے ان سے عہدے کا حلف بھی لیا جائے گا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں