فیروز والا،جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے کار سوار فیملی کو بری طرح کچل دیا، خاتون ہلاک، 3افراد شدید زخمی

اتوار 9 مارچ 2008 20:47

فیروزوالا( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 مارچ 2008 ) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے کار سوار فیملی کو بری طرح کچل دیا، خاتون ہلاک، 3افراد شدید زخمی ، جی ٹی پر ٹریفک کئی گھنٹے تک بند ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکو کی نواحی آبادی موضع نون کی رہائشی نور بیگم اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر لاہور جارہی تھی کہ نالہ ڈیک کے قریب لاہور سے آنیوالے سبز ی سے بھرے ٹرک نے بے قابو ہوکر کار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں کار مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔

ایدھی ایمولینس، ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر کار کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا نور بیگم نامی خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ کم سن بچے محمد زین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے جنکو لاہور ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں لاہور سے گوجرانوالہ جانیوالی ٹریفک معطل ہوئی اور کہ کئی گھٹنوں تک بلاک رہی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں