صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران ملک وقوم کا مفاد عزیز ہونا چاہیے،رانا تنویر حسین

صحافی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کا ستون ہیں موجودہ ملکی حالات میں ان پر مزید ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں،تقریب سے خطاب

اتوار 26 فروری 2017 16:31

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور ریاست کا ستون ہیں موجودہ ملکی حالات میں ان پر مزید ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں انہیں صحافتی فرائض کی ادائیگی کے دوران ملک وقوم کا مفاد عزیز ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر پریس کلب امجد نذیر بٹ کی رہائش گا ہ پر پریس کلب شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر چیئر مین پریس کلب چو دھری غلام احمد ،سینئر وائس چیئر مین ملک محمد بو ٹا ، وائس چیئر مین حاجی ندیم شیخ ، گروپ لیڈر عبدالحمید بھٹی ،سینئر صحافی مبشر بٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تنقید برائے تنقید کی بجائے اصلاحی پہلو اجاگر کرنا چاہیے تاکہ حکومتی ادارے اپنی اصلاح کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں ، اس موقع پر نومنتخب صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز خان ، جنرل سیکرٹری محمد اسلام غازی ،سابق صدر پریس کلب امجد نذیر بٹ نے وفاقی وزیر کو پریس کلب شیخوپورہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پریس کلب شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ شیخوپورہ پریس کلب اپنی مثبت صحافت کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے گا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں