شکارپورمیں آنکھوں سے محروم سفید اسٹک والوں کا عالمی دن منایا گیا

سندھ میں پاکستان آف بلائنڈ کا بنیاد 2009 میں رکھا گیا،اس وقت سندھ کے 19اضلاع میں آنکھوں سے محروم لوگوں کی تنظیم فعال ہے ، ضلع چیئرمین شکارپور

پیر 23 اکتوبر 2017 21:32

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) شکارپورمیں آنکھوں سے محروم سفید اسٹک والوں کا عالمی دن منایا گیا ، ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد سیمینار کا مہمان خصوصی ضلع چیئرمین آغا مسیع الدین خان درانی تھے ۔پروگرام میں آنکھوں سے محروم لوگوں نے خوبصورت گیت گا کر ماحول کو گرما دیا۔

(جاری ہے)

، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مظفر قریشی ، عبدالجبار میرانی اور حافظ زوہیب میرانی نے کہاکہ سندھ میں پاکستان آف بلائنڈ کا بنیاد 2009 میں رکھا گیااس وقت سندھ کے 19اضلاع میں آنکھوں سے محروم لوگوں کی تنظیم فعال ہے ، سفید اسٹک کے عالمی دن پر سیمینار منعقد کرنے کا مقصد اپنے شکایتیں محکوں تک پہچانا ہے ، انہو ںنے کہاکہ سرکاری سطح پر ہماری کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے اپنی مدد آپ کے تحت ایک جھوٹے سے دوکان میں اپنی آفیس چلارہے ہیں ، ہمیں کسی سرکاری پلاٹ پر آفیس تعمیر کرواکر دی جائے ، انہو ںنے کہاکہ ہماری تنظیم تعلیم ، تربیت اور تحفظ پر کام کررہی ہے ہمارے ساتھ کوئی گداگر میمبر نہیں ہے تعلیم یافتہ میمبروں کوسفید اسٹک ہاتھوں میں دیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ بڑے شہروں میں آنکھوں سے محروم لوگ فعال ہیں برسرروزگار ہیں مدد نہ کرنے کی وجہ سے ہی آنکھوں سے محروم لوگ بھیک مانگے پر مجبور ہیں ، ہنری سینٹر اور تعلیم ادارے نہیں ہیں ، صدارتی خطاب کرتے ہوئے آغا مسیح الدین خان درانی نے کہاکہ ان لوگوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر حیران ہوں ، گیت سمیت مختلف موضوع پر تقاریر کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ، ہم نے ہمیشہ معذور افراد کی مدد کی ہے کوشش کرونگا کہ معذور اور آنکھوں سے محروم افراد کے ہنری سینٹر قائم کریں اور ان کے تعلیمی سینٹر کے قیام کی طرف بھی توجہ دیں گے ، جو ضرورتیں انہوں نے بیان کی ہیں کوشش کرونگا کہ ان کو پورا کروں ، سیمینار کو وائیس چیئرمین امیر علی خان کماریو ،آغا اعجاز مشوانی ، امجد خان ، مقدم محمد مراد جعفری، دین محمد شیخ اور نادر بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں