شکارپور کے قریب جعفری برادری کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9افراد زخمی

پیر 30 جولائی 2018 23:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) شکارپور کے قریب جعفری برادری کے درمیان تصادمکے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب گوٹھ کھیڈو جعفری میں جعفری برادری میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا ، جس کے نتیجے میں لاٹھیاں لگنے سے محمد ابراہیم ،محمد رحیم، گل خان ، حبیب اللہ ، غلام اکبر ، محمد پریل ودیگر زخمی ہو گئے، تما م زخمیوں کو سول اسپتال شکارپو منتقل کیاگیا ، آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں