شکارپور سے والد سمیت اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی

وز گزر گئے لیکن کسی نے رہائی کی کوشش نہیں کی، ایم این اے اعجاز جکھرانی، ایم پی اے شیر محمد مغیری و دیگر مجھے بازیاب کروائیں،مغوی فیروز بروہی

اتوار 12 مئی 2024 16:20

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سندھ کے ضلع شکارپور سے 25 روز قبل والد کے ہمراہ ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں اسے دہائی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مغوی فیروز بروہی کہہ رہا ہے کہ 16 پریل کو شکارپور میں رضا محمد پولیس پکٹ سے مجھے والد سمیت اغوا کیا گیا، میں جیل پولیس میں ہوں اور والد اسکول ٹیچر ہیں۔

(جاری ہے)

اہلکار نے کہا کہ والد ماسٹر سہیل بروہی گولی لگنے سے زخمی حالت میں ڈاکوئوں کے پاس ہیں، ان کی حالت کیسی ہے کچھ نہیں بتایا جا رہا۔فیروز بروہی نے کہا کہ 25 روز گزر گئے لیکن کسی نے رہائی کی کوشش نہیں کی، ایم این اے اعجاز جکھرانی، ایم پی اے شیر محمد مغیری و دیگر مجھے بازیاب کروائیں۔اس سے قبل بھی ڈاکوئوں نے فیروز بروہی اور اس کے والد کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں پولیس اہلکارنے کہاتھا کہ ہم پر تشدد کیا جاتا ہے 13 روز ہوگئے لیکن بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔پولیس اہلکار نے کہاتھا کہ آئی جی سندھ سے اپیل کرتا ہوں ہمیں بازیاب کروایا جائے۔مغویوں کے ورثا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈاکوئوں نے مغویوں کی بازیابی کیلیے 70 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں