شکارپور میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 11 مئی 2024 21:10

ْ شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) شکارپور میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

شکارپور کے علاقے ناپر کوٹ تھانے کی حدود انڈس ھائی وے پر 15 روز قبل قتل ہونے والے دو افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا گیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقتول غلام حیدر بجارانی اور عبدالرشید بجارانی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، احتجاج کے باعث دو طرفہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نوجوانوں کو پولیس نے قتل کیا ہے اعلی حکام سے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں