نسیم وکی میگا بجٹ اسٹیج ڈرامہ "اسٹیشن" دیکھنے کراچی آئینگے

زاہدشاہ ایک اچھا ہدایت کارہی نہیں بلکہ بہترین اداکار بھی ہے ،ڈرامہ اسٹیشن کی دھوم کراچی تاخیبر تک مچی ہوئی ہے ،نسیم وکی

منگل 12 مارچ 2019 15:24

نسیم وکی میگا بجٹ اسٹیج ڈرامہ "اسٹیشن" دیکھنے کراچی آئینگے
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) معروف مزاحیہ اداکار نسیم وکی نے کہاہے کہ زیڈ بی آرٹ کے بینرتلے نکلنے والے فنکار دنیا بھر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ، اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں رائیٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ان کا شمار میگابجٹ ڈرامے بنانے والوں میں ہوتاہے ، تھیٹرڈراموں میںجس قدر بھی انفرادیت آئی اس کا کریڈ ٹ زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کو جاتاہے، آرٹس کونسل کراچی میں زاہد شاہ کے پانچ اپریل سی21اپریل تک آنے والے نئے اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن کو دیکھنے ضرور آئونگا، نسیم وکی کا کہنا تھا کہ زاہد شاہ ایک اچھا ڈائریکیٹر ہونے کے ساتھ ایک بہترین اداکار بھی ہے ،ملک بھر میں ان کے ڈراموں کو بے پناہ پسند کیا جاتاہے ،مجھے جس قدر بھی عزت اور شہرت ملی وہ سب اسٹیج ڈراموں کی وجہ سے ہی ملی ہے کسی بھی اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کے لیے جہاں فنکاروں کی محنت کا عمل دخل ہوتاہے وہاں بہترین کہانی اور ڈائریکشن کا ہونا بھی بہت ضروری ہوتاہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے فنکاروں میں زبردست ٹیلنٹ پایاجاتاہے بھارت میں جاکراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والوں میں کراچی کے فنکاروں کا ایک بڑا نام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زاہد شاہ کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ جونیئر اور سینئر فنکاروں کو یکساں عزت دیتے ہیں اور اپنے ڈراموں میں ایسے فنکاروں کو ضرور کام دیتے ہیں جن میں آگے بڑھنے کی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انہوںنے ایسے ایسے نامور فنکاروں کو متعارف کروایا جو آج اپنے فن سے پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ ڈرامہ اسٹیشن کی دھوم کراچی تاخیبر تک مچی ہوئی ہے،جس نے آنے سے پہلے ہی مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ توڑ ڈالیں ہیں اور کراچی کی عوام تیار ہوجائیں اس بار ڈرامہ اسٹیشن میں ان کے ساتھ ہی بیٹھ کر دیکھوں گا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں