بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ
پنجاب رینجرز نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ۔ آئی ایس پی آر
سمیرا فقیرحسین پیر 21 مئی 2018 12:54
(جاری ہے)
بھارت نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچے اور ایک خاتون شہید ہو گئیں، شہید ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ میں بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جوابی کارروائیوں میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بارہا لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے ، بھارت کی جانب سے پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے جس پر دفتر خارجہ نے بارہا بھارتی ہائی کمشنر کو اپنے دفتر طلب کر کے اس پر احتجاج بھی کیا۔ فائرنگ کی وجہ سےعلاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے علاقہ مکین فجر کی نماز کی ادادئیگی کے لیے بھی گھروں سے نہیں نکل سکے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے درجنوں مویشی اور ایک بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری پر اس وقت فائرنگ مارٹر شیلنگ شروع کی جب لوگ سحری کے لئے اٹھے ، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری کے دیہات ٹمبر چک ،سکھوچک،سکمال تغلپور، سانبلی بھوپالپور سیکٹر کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے سکھوچک کے دو رہائشی فیض احمد ابیال کا عدیم اور وقاص شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔فائرنگ سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے سحری کے وقت نقل مکانی کی، شہریوں نے بتایا کہ وہ صرف اپنے بچوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں، جبکہ خود وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے سینہ سپر ہیں۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں ۔بھارت کی جانب سے پھینکا جانے والا ایک گولہ پھٹ نہ سکا جبکہ فائرنگ کی وجہ سے روزہ داروں نے پانی پی کرروزہ رکھا ۔سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر مقامی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد،لوگوں کے مسائل دریافت کیے
سیالکوٹ، کنگرہ روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے
سیالکوٹ، ریسکیو1122کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ڈسکہ میں طالبات کیلئے ابتدائی طبی امداد ..
تھیلیسیمیا سے متعلق عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنا ہو گا ،صدر سندس فائونڈیشن سیالکوٹ
سیالکوٹ کی اہم مساجد اورامام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
سمبڑیال ،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت تحصیل ایمر جنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے سیالکوٹ پولیس میں تقرر و تبادلے کر دیے
سیالکوٹ ، گندے نالے سے 35سالہ شخص کی مردہ حالت میں نعش برآمد
اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ کا بنیادی مرکزصحت مراد پور کا دورہ، بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،ایس ایچ اوتھانہ ائیرپورٹ
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا