ٓ محکمہ صحت کی ٹیمیں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں،ڈاکٹر محمد افضل بھلی

اتوار 24 مارچ 2019 21:05

) سیالکوٹ (آن لائن )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر محمد افضل بھلی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاری مہم کے دوران اب تک 4454کتوں کو تلف کردیا گیا ہے گذشتہ اڑھائی ماہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنی149کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کو پٹہ ڈال کررکھیں اور ان کو سڑکوں پر آوار ہ نہ گھومنے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کالر کے کتوں کو آوارہ سمجھ کر تلف کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران گذشتہ روز 4ہزار سے زائد انڈور اور ڈیڑھ ہزار آؤٹ ڈور سپاٹ چیک کئے تاہم کہیں سے بھی ڈینگی لاروا یا مچھر ڈیٹیک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں