ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خطرناک اور بوسیدہ سرکاری و نجی عمارتوںکو خالی کروا کر مسمار کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2019 01:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ضلع سیالکوٹ میں خطرناک اور بوسیدعمارتیں چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی ان کو خالی کروا کر مسمار کیا جائے گا۔ان عمارتوں میں رہائش یا کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹیوں (ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال ) اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اپنے اپنے علاقوں میں ڈکلیئر خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کو فوری پر خالی کروائیں۔

ممکنہ موسلادار اور شدید بارشوں کی امکان کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بالخصوص اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے تمام پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ ایمرجینسی بورڈ /ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ریونیو سعدیہ مہر، اے سی سیالکوٹ سعید احمدمنج، اے سی ڈسکہ وقار اکبر، اے سی سمبڑیال مرضیہ سلیم، ا ے سی پسرور طاہر طیب، ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد، سی ای او زہیلتھ ، ایجوکیشن ،ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹیوں (ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال )، محکمہ ایری گیشن، بلڈنگ ، ہائی وے ، لوکل گورنمنٹ ،ریونیواورمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ٹریفک حادثات، چھت کے گرنے اورآگ لگنے جیسی کسی بھی قسم کے ہنگامی صورتحال میں جائے حادثہ پر بلا تاخیر پہنچیں ۔اور امدادی کارروائیوں میں ریسکیو 1122اور متعلقہ حکام کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹیوں (ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال ) کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ وہ اربن فلڈنگ سے بچنے کیلئے سیوریج لائن اور برساتی نالوں کی ڈی سلٹنگ کروائیں۔ انہوں نے سی ای او ایم سی ایس ہاشم رضا کو تلقین کی کہ وہ نالہ بھیڈ کے دونوں اطراف اگی ہوئی گھاس اور جنگلی پودے جو پانی کے بہاو میں رکاوٹ بنتے ہیں ان کوختم کریں اور نالہ بھیڈ کی صفائی کروائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کیلئے ایم سی ایس تمام ڈی واٹر نگ سیٹ اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو چالو حالت میں رکھے اورخراب ڈی واٹر نگ سیٹ اور ڈسپوزل اسٹیشنز کوفوری مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں بجلی جانے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشن پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی کیلئے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں جائیں۔ انہوں نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دریاو ٴں اور برساتی نالوںکے پشتوں اور حفاظتی بندھوں کی نگرانی کریں اور ان کی مضبوطی کیلئے ضرورت کے مطابق مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں