پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کا ٹائر مکمل تباہ ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 دسمبر 2019 11:04

پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 دسمبر 2019ء) سیالکوٹ ائیر پورٹ پر قومی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق طیارہ ٹرن کر رہا تھا تو رن وے پر بیٹھ گیا جس سے پی آئی اے کی پرواز بوئنگ 777 کا ٹائر پھٹ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پرواز کا ٹائر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں اکثر پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے پروازیں حادثے کا شکار ہوتی رہی ہیں۔ رواں سال جولائی میں بھی پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

اور لاہور آنے والی کئی پروازوں کا بھی موڑ دیا گیا تھا ۔ ائیرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہورتھی تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ،کچھ روز قبل بھی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا،جس سے پی کے 710کے انجن کو نقصان پہنچا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔جہاز کو لاہور ائیرپورٹ پرنقصان کے بعد گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔ ایس جہاز نے لاہور سے 350مسافروں کو لے کر لندن بھی جانا تھا۔جہاز کا انجن خراب ہونے سے لندن کی پرواز بھی 5گھنٹے کے لیے تاخیر کا شکار رہی۔اسی طرح استنبول سے لاہور آنے والی پرواز بھی حادثے کا شکار ہو گئی تھی،جب کہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پردبئی سے ملتان آنے والے جہاز کی لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تھا جس سے جہاز کے انجن کو شدیدنقصان پہنچا تھا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں