فردوس عاشق نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ، مقدمہ درج

ہفتہ 10 فروری 2024 12:52

فردوس عاشق نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل ، مقدمہ درج
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ سیالکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے اہلکار سے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔فردوس عاشق اعوان کو قومی اسمبلی کے حلقے سے صرف 10,655 ووٹ ملے تھے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی فردوس عاشق اعوان ایک ٹی وی شو کے دوران پی پی رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مار چکی ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں